بنٹوال 11؍دسمبر (ایس او نیوز) ایک تعلیمی ادارے کے ہاسٹل میں باورچی کی خدمات انجام دینے والے نارائن پتالی (۵۵سال) نامی شخص نے تالاب میں کود کر خود کشی کرلی۔ اطلاع کے مطابق نارائن کاسرگوڈ ضلع کے بڈاڈکا کا رہنےو الا تھا ا ور وہ آلیکے ستیہ سائی لوک سیوا کیندرا میں بطور باورچی ملازم تھا۔
جمعرات کی شب میں نارائن لاپتہ ہوگیا تھا۔ جب اس کی تلاش شروع کی گئی تو اس کی چپلیں تعلیمی ادارے کے احاطے میں موجود ایک چھوٹے سے تالاب کے پاس پائی گئیں۔ تالاب میں 22 فٹ سے زیادہ گہرا پانی تھا اس لئے ماہر غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کی گئیں۔ مرلی دھر اور حیدر علی نے غوطہ ٹیم کی قیادت کی اور تقریباً ایک گھنٹے تک تلاشی کے بعد نارائن کی لاش پانی سے باہر نکالی گئی۔
وٹّل پولیس اسٹیشن میں درج شکایت کے مطابق نارائن پچھلے 25برس سے مرگی کا شکار تھااور اس وجہ سے وہ نفسیاتی کشیدگی اور ذہنی پژمردگی میں مبتلا رہتاتھا۔ گما ن کیا جاتا ہے کہ اسی وجہ سے اس نے تالاب میں کود کر خودکشی کرلی ہوگی۔